کتاب: ریاض الخطبات (جلد اول) - صفحہ 304
پیالے نے تسبیح کی
"حضرت سلمان اور ابو الدرداء دونوں ایک پیالہ میں کھا رہے تھے تو پیالے نے یا جو اس میں تھا، اس نے اﷲ تعالیٰ کی پاکی بیان کی۔" [1]
خدا گر دلِ فطرت شناس دے تجھ کو سکوتِ لالہ و گل سے کلام پیدا کر
زہر بے اثر ہو گیا
"حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے ایک انتہائی مضبوط قلعہ کا محاصرہ کیا تو لوگوں نے کہا: ہم اس وقت تک اسلام قبول نہیں کریں گے، جب تک تم زہر نہیں پیتے تو حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے اسی وقت زہر پی لیا، مگر زہر (Poison) نے ان کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔ "[2]
نہ پوچھ ان خرقہ پوشوں کی اردات ہو تو دین ان کو ید بیضا لیے بیٹھے ہیں اپنی آستینوں میں
لاش اوپر اٹھا لی گئی
"حضرت عامر بن فہیرہ رضی اللہ عنہ جب شہید ہوئے تو لوگوں نے ان کے جسدِ مقتول کو تلاش کیا مگر انہیں کہیں نہ ملا، انہیں اٹھا لیا گیا، عامر بن طفیل نے دیکھا کہ ان کے جسم اٹھا لیا گیا۔ عروہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ کوہوں نے دیکھا کہ فرشتوں نے بعد از شہادت انہیں اٹھا لیا۔ " [3]
ولی اﷲ پر جھوٹی تہمت کی سزا
[1] البخاری ،محمد بن إسماعيل ، أبو عبد اللّٰه الجعفی (المتوفى: 256هـ):صحیح بخاری، کتاب بدأ الخلق، باب ما جاء فی سبع ارضین، الإمام مسلم بن الحجاج أبو الحسن القشيری النيسابوری (المتوفى: 261هـ):صحیح مسلم، کتاب المساقاۃ، باب تحریم الظلم و غصب الارض
[2] تقی الدين أبو العباس أحمد بن عبد الحليم بن عبد السلام بن عبد اللّٰه بن أبی القاسم بن محمد ابن تيمية الحرانی الحنبلی الدمشقی (المتوفى: 728هـ):الفرقان بین اولیاء الرحمان واولیاء الشیطن،جلد1،صفحہ 162، حققه وخرج أحاديثه: عبد القادر الأرناؤوط ، مكتبة دار البيان، دمشق عام النشر: 1405 هـ - 1985 م،عدد الأجزاء: 1
[3] تقی الدين أبو العباس أحمد بن عبد الحليم بن عبد السلام بن عبد اللّٰه بن أبی القاسم بن محمد ابن تيمية الحرانی الحنبلی الدمشقی (المتوفى: 728هـ):الفرقان بین اولیاء الرحمان واولیاء الشیطن،جلد1،صفحہ 163۔( علاء بن الحضرمی کی مزید کرامات اسی کتاب کے صفحات: 162، ،163 پر دیکھیں۔