کتاب: ریاض الخطبات (جلد اول) - صفحہ 249
عَلَيْنَا زَمَانٌ نَرَى الْمُنْكَرَ فِيهِ فَلَا نُغَيِّرُهُ , قَالَ: «وَاللَّهِ لَتَفْعَلُنَّ» ۔ ۔ ۔[1]
(حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا : " تم پر ایک زمانہ آئے گا کہ تم میں سے بہترین وہ شخص ہوگا جونانیکی کا حکم دے گا اور نا برائی سےروکے گا۔قوم میں سے ایک آدمی نے کہا: کیا ہمارے اوپر ایسا زمانہ آئے گا کہ ہم برائی کو دیکھیں گے اور اسے روک نہیں سکیں گے۔انہوں نے کہا: اللہ کی قسم ! تم ایسا کروگے۔ ۔ ۔)
عَنْ أُمِّ مَالِكٍ الْبَهْزِيَّةِ قَالَتْ: ذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْفِتَنَ فَقَالَ: «خَيْرُكُمْ فِيهَا أَوْ خَيْرُ النَّاسِ رَجُلٌ يَعْزِلُ فِي مَالِهِ يَعْبُدُ رَبَّهُ وَيُعْطِي حَقَّهُ، وَرَجُلٌ يُخِيفَهُ الْعَدُوُّ وَيُخِيفَهُمْ» [2]
(ام مالک بہزیہ سے روایت ہے اس نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتنوں کا ذکر کیا توکہا: ان میں تم میں سے بہترین وہ شخص ہےجو اپنے مال کے ساتھ عزلت میں چلاجائے گا اور اپنے رب کی عبادت کرے گا اور اپنا حق ادا کرے گا۔اور وہ شخص جو اپنے دشمن کو ڈرائے گا اوراس کا دشمن اسے ڈرائےگا۔)
جو دور جاھلیت میں ان میں سے بہترین تھے وہ اسلام میں بھی بہترین ہیں
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " تَجِدُونَ النَّاسَ مَعَادِنَ، فَخِيَارُهُمْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ خِيَارُهُمْ فِي الْإِسْلَامِ إِذَا فَقِهُوا. وَتَجِدُونَ مِنْ خَيْرِ النَّاسِ فِي هَذَا الْأَمْرِ أَكْرَهَهُمْ لَهُ قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ فِيهِ. وَتَجِدُونَ مِنْ شَرِّ النَّاسِ ذَا الْوَجْهَيْنِ الَّذِي يَأْتِي هَؤُلَاءِ بِوَجْهٍ وَهَؤُلَاءِ بِوَجْهٍ " [3]
[1] أبو نعيم أحمد بن عبد اللّٰه بن أحمد بن إسحاق بن موسى بن مهران الأصبهانی (المتوفى: 430هـ): حلية الأولياء وطبقات الأصفياء،جلد1،صفحہ 279۔
[2] أبو بكر بن أبي شيبة، عبد اللّٰه بن محمد بن إبراهيم بن عثمان بن خواستي العبسی (المتوفى: 235هـ): الكتاب المصنف فی الأحاديث والآثار،جلد7،صفحہ 475، المحقق: كمال يوسف الحوت ،مكتبة الرشد – الرياض ،الطبعة: الأولى، 1409 ،عدد الأجزاء: 7۔
[3] معمر بن أبی عمرو راشد الأزدی مولاهم، أبو عروة البصری، نزيل اليمن (المتوفى: 153هـ):الجامع (منشور كملحق بمصنف عبد الرزاق)،،جلد11،صفحہ 368، المحقق: حبيب الرحمن الأعظمی ،المجلس العلمی بباكستان، وتوزيع المكتب الإسلامی ببيروت ،الطبعة: الثانية، 1403 هـ ،عدد الأجزاء: 2 (الأجزاء 10، 11 من المصنف)