کتاب: ریاض الخطبات (جلد اول) - صفحہ 248
لوگوں میں سب سے اچھا کون؟ عَنْ عِكْرِمَةَ، فِي قَوْلِهِ تَعَالَى ﴿كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ﴾ [آل عمران: 110] قَالَ: كُنْتُمْ خَيْرَ النَّاسِ لِلنَّاسِ [1] عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كُنَّا نَقُولُ فِي زَمَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: رَسُولُ اللَّهِ خَيْرُ النَّاسِ، ثُمَّ أَبُو بَكْرٍ، ثُمَّ عُمَرُ. [2] رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں کہا کرتے تھے:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں میں سے بہترین ہیں ،پھر ابو بکر،پھر عمر۔ فتنوں کے دور میں بہترین شخص عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «خَيْرُ النَّاسِ فِي الْفِتَنِ رَجُلٌ آخِذٌ بِعِنَانِ - أَوْ قَالَ: بِرَأْسِ - فَرَسِهِ خَلْفَ أَعْدَاءِ اللَّهِ يُخِيفُهُمْ وَيُخِيفُونَهُ، وَرَجُلٌ مُعْتَزِلٌ فِي بَادِيَتِهِ يُؤَدِّي الْحَقَّ الَّذِي عَلَيْهِ» [3] (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:" فتنوں کے دور میں لوگوں میں سے بہترین وہ شخص ہے جو اپنے گھوڑے کی لگام پکڑکر اللہ کے دشمنوں کو ڈرائے اور وہ اس کو خوفزدہ کریں ۔ اور وہ شخص جو دیہات وغیرہ میں الگ تھلگ رہ کر زندگی بسر کرے اور جو حقوق اس کے ذمہ ہوں وہ انہیں ادا کرے۔ ) حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا : " تم پر ایک زمانہ آئے گا کہ تم میں سے بہترین وہ شخص ہوگا جونانیکی کا حکم دے گا اور نا برائی سےروکے گا۔ سَمِعْتُ حُذَيْفَةَ، يَقُولُ: «لَيَأْتِيَنَّ عَلَيْكُمْ زَمَانٌ خَيْرُكُمْ فِيهِ مَنْ لَا يَأْمُرُ بِمَعْرُوفٍ وَلَا يَنْهَى عَنْ مُنْكَرٍ» , فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: أَيَأْتِي
[1] سليمان بن أحمد بن أيوب بن مطير اللخمی الشامی، أبو القاسم الطبراني (المتوفى: 360هـ):الروض الدانی (المعجم الصغير)،جلد2،صفحہ 255۔المصدر السابق،جلد1،صفحہ 136۔ أبو عبد اللّٰه الحاكم محمد بن عبد اللّٰه بن محمد بن حمدويه بن نُعيم بن الحكم الضبی الطهمانی النيسابوری المعروف بابن البيع (المتوفى: 405هـ) المستدرك على الصحيحين،جلد4،صفحہ 87، تحقيق: مصطفى عبد القادر عطا، دار الكتب العلمية – بيروت،الطبعة: الأولى، 1411 – 1990،عدد الأجزاء: 4 [2] أبو نعيم أحمد بن عبد اللّٰه بن أحمد بن إسحاق بن موسى بن مهران الأصبهانی (المتوفى: 430هـ): حلية الأولياء وطبقات الأصفياء،جلد1،صفحہ 218، السعادة - بجوار محافظة مصر، 1394هـ - 1974م، صورتها عدة دور منها،1 - دار الكتاب العربي – بيروت،2 - دار الفكر للطباعة والنشر والتوزيع، بيروت،3- دار الكتب العلمية- بيروت (طبعة 1409هـ بدون تحقيق)،عدد الأجزاء: 10 [3] أبو نعيم أحمد بن عبد اللّٰه بن أحمد بن إسحاق بن موسى بن مهران الأصبهانی (المتوفى: 430هـ): حلية الأولياء وطبقات الأصفياء،جلد1،صفحہ 278۔