کتاب: ریاض الخطبات (جلد اول) - صفحہ 23
اللّٰه لَا یَمَلُّ حَتّٰی تَمَلُّوا''(اللہ تعالی نہیں اکتاتا بلکہ تم خود اکتا جاتے ہو) اسلام نے ہر معاملہ میں راہ اعتدال اختیار کی ہے ''خَیْرُ الْاَمُوْرِ اَوْسَاطہا'' اور اسی میں ہی انسانیت کی فلاح و بہبود ہے۔ واضح رہے کہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے اور اس ضابطہ حیات کی عملی مجسم تصویر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس ہے۔ ﴿لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ﴾ [1] (البتہ تحقیق تمہارے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جیسا بہترین نمونہ ہے ۔ ۔۔) یہی وجہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زندگی کا کوئی شعبہ یا معاملہ ایسا نہیں جس میں عملاً نمونہ پیش نہ کیا ہو۔ اور یہی اسلام کی عالمگیریت ایک بین دلیل ہے۔ ''علمی و اصلاحی مقالات'' رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ کے چند عملی پہلوؤں کا مجموعہ ہے جن کو فاضل جلیل مولانا نثار مصطفی حفظہ اللہ نے ترتیب دیا ہے۔ یہ مقالات دراصل موصوف کے دروس کا مجموعہ ہیں جو انہوں نے اسلام اور سیرت مصطفی کے اہم قسم کے موضوعات پر ارشاد فرمائے تھے۔ بعد ازاں ان کو بہ تغیرو اضافہ کتابی شکل میں مدون کر دیا۔ ان مقالات کے مؤلف جماعت اہل حدیث کے نوجوان فاضل ہیں جن کو اوائل عمری میں ہی تحریر و تصنیف کا ذوق تسلیم عطا ہوا ہے جس موضوع پر قلم اٹھاتے ہیں اس موضوع کے مالہ و علیہ کا احاطہ کرتے ہیں ۔ پختگی اور متانت کو ٹوک قلم سے باہر نہیں ہونے دیتے بلکہ پورے تسلسل اور روانگی کے ساتھ اپنے موصوف چونکہ عصری اور اثری تعلیم سے اراستہ ہیں اس لئے جا بجا خصوصاً اصلاحات کے ذکر و وقت یہاں عربی یا اردو الفاظ فرماتے ہیں وہاں انگلش سے بھی پوری طرح اعانت حاصل کرتے ہیں ۔تاکہ کالجز کے ساتھ منسلک طبقہ جو اردو کی بجائے انگلش کا زیادہ دلدادہ ہے وہ اس سے مستفیذ ہو سکے۔ موصوف کی یہ پہلی بڑی علمی کاوش ہے جس میں قارئین کرام کو ممکن ہے بعض جگہ کوئی سقم نظر آئے لیکن تاہم اس میں کوئی شک کہ یہ
[1] سورت الاعلیٰ:14 [2] سورۃ الشمس:7تا10 [3] سورۃ النجم:32