کتاب: ریاض الخطبات (جلد اول) - صفحہ 227
13-بہتر مسلمان کون ؟
(خطبہ مسنونہ صفحہ 21 پر ہے)
کامل اورسچامسلمان کون؟
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:
(( المُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ المُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ، »( عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، جَابِر، يَقُولُ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ۔ ۔ ۔)) [1]
(مسلمان وہ ہے جس کے لسان و ید (زبان و ہاتھ) سے دوسرے مسلمان محفوظ و مامون ہوں ۔)
وہ شخص حقیقی معنوں میں کامل اور پورا مسلمان ہے جو اپنے سے کمزور مسلمانوں پر کسی قسم کا ظلم نا کرے بلکہ اگر کسی کمزور مسلمان سے کوئی غلطی سرزد ہو گئی ہو تو اسے اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے معاف کردے۔ ایک کامل اورسچا مسلمان زبان سے کسی بھی مسلمان کی چغلی اور غیبت نہیں کرتا، اس کا تمسخر نہیں اڑاتا،اسے گالیاں نہیں دیتااور، اپنی زبان سے لعن طعن نہیں کرتا۔
طعن و تشنیع کرنے والے مالدار کا انجام