کتاب: ریاض الخطبات (جلد اول) - صفحہ 206
"لَا يَبِعِ الرَّجُلُ عَلَى بَيْعِ أَخِيهِ " [1] (کوئی آدمی اپنے مسلمان بھائی کے بھاؤ پر بھاؤ نہ کرے ۔) کتے کی قیمت اور خون کی قیمت ممنوع ہے "ابوالولید، شعبہ، عون بن ابی جحیفہ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے اپنے والد کو دیکھا کہ انہوں نے ایک غلام خریدا جو پچھنے لگاتا ہے، انہوں نے اس کے اوزار توڑ ڈالے، میں نے ان سے اس کی وجہ دریافت کی تو انہوں نے کہا کہ نبی نے کتے کی قیمت اور خون کی قیمت سے منع فرمایا ہے اور داغ لگانے والی اور لگوانے والی اور سود کھانے اور کھلانے سے منع فرمایا اور تصویر کشی کرنے والے پر لعنت فرمائی۔ " [2] مردار کی چربی کی خرید وفروخت حرام ہے " جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فتح کے سال جب کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں تھے فرماتے ہوئے سنا کہ اللہ اور اس کے رسول نے شراب مردار سور اور بتوں کی خرید و فروخت کو حرام کیا ہے عرض کیا گیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مردار کی چربی کا کیا حکم ہے وہ کشتیوں پر ملتے ہیں اور کھالوں پر روغن چڑھاتے ہیں اور اس سے لوگ چراغ روشن کرتے ہیں آپ نے فرمایا نہیں وہ حرام ہے پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وقت فرمایا اللہ یہود کو تباہ کرے اللہ نے جب ان پر چربی حرام کی تو ان لوگوں نے اس کو پگھلا کر بیچنا شروع کردیا اور اس کی قیمت کھانے ۔ ۔ ۔" [3] فاحشہ عورت کی کمائی ممنوع ہے "حضرت ابن عباس (رضی اللہ عنھما) سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فاحشہ عورت کی کمائی، کتے کی قیمت اور شراب کی قیمت استعمال کرنے سے منع فرمایا ہے۔ " [4]
[1] محمد بن عبد اللّٰه الخطيب العمری، أبو عبد اللّٰه ، ولی الدين، التبريزی (المتوفى: 741هـ): مشكاة المصابيح،جلد2،صفحہ 846۔