کتاب: ریاض الخطبات (جلد اول) - صفحہ 18
صاحب آف الہ آباد،میاں محمد عبید اللہ مغل صاحب آف الہ آباد ،چوہدری غلام حیدر صاحب آف تلواڑہ،حافظ عبد الرحمان صاحب آف تلواڑہ،محمد نعیم صاحب آف الہ آباد،محمد یاسر بھٹہ صاحب، حافظ ناظم شہزاد صاحب اور ان کے علاوہ ان سب احباب کا بہت ممنون ہوں کہ جو ان دینی اور اصلاحی کتب کی اشاعت میں میریے ساتھ معاونت کرتے ہیں ۔ میری دعاہے کہ اللہ تعالی ان سب احباب اور بزرگوں کی جملہ مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت سے نوازے اور ان کوجزائے خیر عطا فرمائے۔ (آمین) جَزَاھُمُ اللّٰہ خَیْرَ الْجَزَاءِ یہ مجموعہ مضامین جو آپ کے ہاتھ میں ہے دراصل یہ مختلف اوقات میں دئیے گئے دروس اور تقاریر ہیں ۔ چونکہ سننے والوں سے پڑھنے والوں کا حلقہ زیادہ ہوتا اس لئے انہیں کچھ تغیرو اضافہ کے ساتھ افادہ عام کے لیےشائع کیا جارہا ہے۔الحمد للہ۔ میں خصوصاًمولانا ابو انس محمد یحی گوندلوی رحمہ اللہ شارح ترمذی و ابن ماجہ اور حافظ ناظم شہزاد صاحب کا ممنون ہوں جنہوں نے میرے ان مضامین پر نظر ثانی کرکے مجھ ناچیز کی حوصلہ افزائی فرمائی۔ ان کے علاوہ میں مولانا غلام مصطفی فاروق صاحب اور حافظ وحید الرحمان ربانی صاحب کا بھی ممنون ہوں کہ انہوں نے خطبات کی افادیت بڑھانے کے حوالہ سے مجھے چند مفید مشورہ جات دیے۔ حافظ وحید الرحمان صاحب پنجابی کے بہترین خطیب اور نعت خواں ۔جَزَاھُمُ اللّٰہ خَیْرَ الْجَزَاءِ (آمین) اللہ تعالی میری اس حقیر کاوش کو میرے لئے، میرے والدین رحمھما للہ کےلئے جن کی دعاؤں سے میں اس قابل ہوا، میرے اساتذہ کےلئے اور سب معاونین کےلئے توشہ آخرت بنائے ۔ (آمین ا لہ الحق آمین) احقر العباد الی اللہ ڈاکٹرحافظ نثار مصطفی
[1] سورۃ الدہر:30 [2] سنن ابی داؤد:کتاب الادب،حدیث4811، صحیح