کتاب: ریاض الخطبات (جلد اول) - صفحہ 17
کتاب: ریاض الخطبات (جلد اول)
مصنف: حافظ نثار مصطفیٰ
پبلیشر: ڈاکٹر طیب محمود عالم صدر و انتظامیہ جامع مسجد محمدی اگوکی سیالکوٹ
ترجمہ:
عرض ناشر
اَلْحَمْدُللَّهِ رَبِّ الْعَالمین وَالصَّلَاۃ وَالسَّلَامُ عَلی سَیِّدِ المرسَلِیْنَ وَ خَاتَمِ النَّبِیِّيْنَ وَآلِهِ وَ أَصْحَابِهِ وَاَتْبَاعِه وَاَهْلِ بَیْتِهِ اَجْمَعِیْنَ ۔اَمَّا بَعْدُ
اَللہ وَحْدَہ لَا شَرِیْکَ لَہ کا جس قدر بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے کہ کسی اچھے کام کا ہوجانا صرف اور صرف اسی کی توفیق سے ہی ہے۔یہ کتاب جو آپ کے ہاتھوں میں ہے یہ ڈاکٹر حافظ نثار مصطفی کے دروس اور تقاریر ہیں جو مختلف مواقع پر آپ نے مختلف اجتماعات میں بیان فرمائی ہیں ۔ ان میں سے بعض وہ مضامین ہیں جو ہفت روزہ الاعتصام ، ہفت روزہ اہلحدیث اور ہفت روزہ تنظیم وغیرہ کے صفحات کی زینت بنے۔ ایسا علمی ودینی لٹریچرجو اصلاحی اور تبلیغی ہو ،امت کے اتحاد میں معاون ثابت ہو سکے اور انتشار کو کم کر سکے۔ امت محمدیہ کو اس وقت ایسے لٹریچر کی اشد ضرورت ہے۔لہذا ہم یہ اغراض حاصل کر نے کے لیے اس کتاب شائع کررہے ہیں تاکہ جہاں خطباء حضرات خاص طور پر اس سے فائدہ اٹھائیں وہاں عوام الناس بھی اس سے فائدہ اٹھائیں ۔
دعا ہے کہ اللہ تعالی اسے قبول عام کا درجہ عطا فرمائے اور ہم سب کی کاوش کو قبول فرمائے۔اس کتاب کو ہم سب کے لیے اللہ تعالی صدقہ جاریہ بنائے۔
(آمین الہ العالمین)
ڈاکٹر حافظ طیب محمود عالم
صدر جامع مسجد محمدی اہل حدیث اگوکی سیالکوٹ
کلمہ تشکر
اَلْحَمْدُلِلّهِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَ الْعَاقِبَهُ لًلْمُتَقِیْنَ وَالصَّلاَۃ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ وَ بَعْدُ!
ساری تعریفات، تحمیدات،تقدیسات اور تسبیحات اللہ تعالی کے لیے ہیں کہ جس کی توفیق کے بغیر کوئی شخص عمل خیر سر انجام نہیں دے سکتا اور نہ ہی عمل بد سے بچ سکتا ہے۔ جیسا کہ پیارے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ''لَاْ حَوْلَ وَلَاْقُوَۃَ اِلّٰا بِااللّٰهِ '' نیکی کرنے کی طاقت اور برائی سے بچنے کی سکت نہیں مگر اللہ تعالی کی مدد کے ساتھ۔انسان کی چاہت پر اللہ رب العالمین کی چاہت غالب ہے چنانچہ فرما نِ رب العالمین ہے:
﴿وَمَا تَشَاءُونَ إِلَّا أَنْ يَشَاءَ اللَّهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ ﴾ [1]
( اور تم (کچھ بھی) نہیں چاہ سکتے جب تک اللہ تعالی نہ چاہے جو سارے جہاں کا رب ہے۔)
مزید ارشاد باری تعالی ہے:
﴿وَمَا تَشَاءُونَ إِلَّا أَنْ يَشَاءَ اللَّهُ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيمًا حَكِيمًا﴾ [2]
( اور تم (کچھ بھی) نہیں چاہ سکتے جب تک اللہ نہ چاہے بے شک اللہ تعالی جاننے والاحکمت والا ہے۔ )
نیکی پر شاکِر خدا بن اے دل و زبان کہ کوئی نیکی کر نہیں سکتابنا توفیق رحمن
پیارے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:
(لَا يَشْكُرُ اللَّهَ مَنْ لَا يَشْكُرُ النَّاسَ) [3]
(جو لوگوں کا شکریہ ادا نہیں کرتا وہ اللہ تعالی کا شکر ادا نہیں کرتا)
چنانچہ ڈاکٹر محمد طیب محمود عالم صاحب صدر جامع مسجد محمدی اہلحدیث اگوکی،حکیم محمد عتیق الرحمن صاحب ناظم ادارہ ہذا،جناب محترم محمد اسلم بھٹہ صاحب ،محمد وقاص یوسف
[1] سورة التكوير:29