کتاب: ریاض الخطبات (جلد اول) - صفحہ 153
((قَالَ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: إِذَا قُمْتَ فِيْ صَلَاتِكَ، فَصَلِّ صَلَاة َمُوَدِّعٍ)) [1]
(رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تو نماز میں کھڑا ہو تو ایسے نماز پڑہو جیسےوہ شخص نماز پڑھے جس کی آخری نماز ہو۔ )
حضرت عمررضی اللہ عنہ کی خشوع و خضوع سے لبریز نماز
"قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَدَّادٍ، " سَمِعْتُ نَشِيجَ عُمَرَ، وَأَنَا فِي آخِرِ الصُّفُوفِ يَقْرَأُ: ﴿إِنَّمَا أَشْكُو بَثِّي وَحُزْنِي إِلَى اللَّهِ﴾ [يوسف: 86] " [2]
(عبد اللہ بن شداد نے کہا کہ میں نے حضرت عمر رضی اﷲ عنہ کے رونےکی آواز سنی جبکہ میں آخری صف میں تھا اور آپ رضی اللہ عنہ نے ﴿اِنمَّاَ اَشْکُوْاَ بِثِّیْ وَ حُزْنَیْ اِلَی ﷲ ﴾( بے شک میں اپنی پراگندگی اور غم کی شکایت اللہ سے کرتا ہوں )سورہ یوسف کی یہ آیت پڑھی ۔)
"أَنَّ عُمَرَ صَلَّى صَلَاةَ الصُّبْحِ، وَقَرَأَ سُورَةَ يُوسُفَ حَتَّى بَلَغَ إلَى قَوْلِهِ: ﴿قَالَ إِنَّمَا أَشْكُو بَثِّي وَحُزْنِي إِلَى اللَّهِ﴾ [يوسف: 86] فَسُمِعَ نَشِيجَهُ " أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ مَقْطُوعًا، وَوَصَلَهُ سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، وَأَخْرَجَهُ ابْنُ الْمُنْذِرِ. وَالْحَدِيثُ دَلِيلٌ عَلَى أَنَّ مِثْلَ ذَلِكَ لَا يُبْطِلُ الصَّلَاةَ، وَقِيسَ عَلَيْهِ الْأَنِينُ. " [3]
ہمارے سلف صالحین کی نمازوں کا بھی یہی حال تھا۔
سیدناعلی بن الحسین کی خشوع و خضوع سے لبریز نماز
((كَانَ عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ إِذَا فَرَغَ مِنْ وُضُوئِهِ لِلصَّلَاةِ وَصَارَ بَيْنَ وُضُوئِهِ وَصَلَاتِهِ أَخَذَتْهُ رِعْدَةٌ وَنَفْضَةٌ، فَقِيلَ لَهُ فِي ذَلِكَ، فَقَالَ: وَيْحَكُمْ أَتَدْرُونَ إِلَى مَنْ أَقُومُ، وَمَنْ أُرِيدُ أَنْ أُنَاجِيَ)) [4]
[1] سورۃ الانبیاء:90۔
[2] سورۃ الاسراء:109۔
[3] أبو عبد اللّٰه أحمد بن محمد بن حنبل بن هلال بن أسد الشيبانی (المتوفى: 241هـ): مسند الإمام أحمد بن حنبل،جلد26،صفحہ 242۔المصدر السابق،جلد26،صفحہ 247۔