کتاب: ریاض الخطبات (جلد اول) - صفحہ 142
قرآن کریم میں لفظ خشوع نماز کے ساتھ مربوط ہو کر استعمال ہوا ہےچنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :
﴿قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ (1) الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَاشِعُونَ﴾ [المؤمنون: 1، 2] [1]
(یقیناً ایمان والوں نے فلاح حاصل کرلی (١)جو اپنی نماز میں خشوع کرتے ہیں (١))
قرآن کریم میں لفظ خشوع پہاڑ کے ساتھ مربوط ہو کر بھی استعمال ہوا ہےچنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :
﴿لَوْ أَنْزَلْنَا هَذَا الْقُرْآنَ عَلَى جَبَلٍ لَرَأَيْتَهُ خَاشِعًا مُتَصَدِّعًا مِنْ خَشْيَةِ اللَّهِ وَتِلْكَ الْأَمْثَالُ نَضْرِبُهَا لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُونَ﴾ [الحشر: 21] [2]
(اگر ہم اس قرآن کو کسی پہاڑ پر اتارتے تو تو دیکھتا کہ خوف الٰہی سے وہ پست ہو کر ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتا ہم ان مثالوں کو لوگوں کے سامنے بیان کرتے ہیں تاکہ وہ غور و فکر کریں (٣)۔)
نمازمیں خشوع کی تعریف
ابن القیم نے خشوع کی جو تعریفات مدارج السالکین میں درج کی ہیں ان میں سے بعض درج ذیل ہیں :
"اَلْخُشُوْعُ: قِيَامُ الْقَلْبِ بَيْنَ يَدَيِ الرَّبِّ بِالْخُضُوْعِ وَالذُّلِّ"
(رب کے سامنے خضوع اور عجز کےساتھ کھڑا ہونا خشوع ہے۔)
"اَلْخُشُوْعُ: اَلْاِنْقِيَادُ لِلْحَقِّ، وَمِنْ عَلَامَاتِهِ أَنَّ الْعَبْدَ إِذَا خُوْلِفَ وُرُدَّ عَلَيْهِ بِالْحَقِّ اسْتَقْبَلَ ذَلِكَ بِالْقَبُوْلِ وَالْاِنْقِيَادِ»."
[1] أبو لطفی، محمَّد بن لطفی، بن عبد اللطيف، بن عمر الصبَّاغ: الخشوع فی الصلاة،جلد1،صفحہ 11، 12،دار السلام للطباعة والنشر والتوزيع والترجمة، القاهرة - مصر، دار الوراق للنشر والتوزيع، الرياض - المملكة العربية السعودية ,الطبعة: الثالثة، 1419 هـ - 1999 م,عدد الأجزاء: 1.