کتاب: ریاض الخطبات (جلد اول) - صفحہ 119
آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے والوں میں سب سے مقدم لکھا اور ہمارے بعد آنے والے اﷲ تعالیٰ کی اطاعت سے پہلے آنے والوں تابع ہونگے۔ ہم دل سے اس بات کو مانتے ہیں کہ اﷲ تعالیٰ ایک ہے اور اس کے فیصلوں نے نافذہو کر رہنا ہے۔ [1] صحابہ کرام رَضِیَ اللّٰهُ عَنھم کا اپنی جانوں کے نذرانے دے کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیے ہوئے معاہدوں کو پورا کرنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حقانیت و صداقت کی دلیل ہے۔ قیامت والے دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی سفارش کام آئے گی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سب سے بہترین ہیں ۔ سیدناحسان رَضِیَ اللّٰهُ عَنہ کے بقول اﷲ تعالیٰ کا ان پر یہ فضل ہے کہ اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے والوں میں سے انہیں سب سے مقدم رکھا۔ 6-اللہ تعالیٰ کی بندگی کے دنیوی فوائد (خطبہ مسنونہ صفحہ 21 پر ہے) آزمائش اور ایمان لازم و ملزوم یہ بات برحق ہے کہ انسان جونہی حلقہ اسلام میں قدم رنجہ فرماتا ہے۔ تو امتحانات کے لامتناہی سلسلہ سے اسے دو چار ہونا پڑتا ہے لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مدد بھی شامل حال ہوتی ہے۔ جیسا کہ درج ذیل ارشادِ باری تعالیٰ سے ظاہر اور عیاں ہے:
[1] البرقوقی ،عبدالرحمان:شرح دیوان حسان بن ثابت الانصاری ،صفحہ : 328، 32۹۔ مولانا محمد اویس سرور : دیوان حضرت حسان بن ثابت انصاری ،صفحہ : 355، 356، مترجم۔شرح دیوان حسان بن ثابت الانصاری ،صفحہ : 32۹) دیوان حضرت حسان بن ثابت انصاری ،صفحہ : 355، مترجم) پر درج ہے کہ درج بالا اشعار میں سیدنا حسان رَضِیَ اللہُ عَنہ نے قبیلہ طی کے ابو الحقیق اور کعب بن اشرف کے قتل کا ذکر کیا ہے۔