کتاب: رسول اللہ ص کی سنہری وصیتیں - صفحہ 6
وصیت کرنے والا آخری اوقات میں اہم ترین امور کی وصیت کرتا ہے۔ کیونکہ اسے اس کے فوت ہوجانے کا خوف اور اندیشہ ہوتا ہے۔ یہ معیار درج ذیل وصیتوں پر پوری مطابقت رکھتے ہیں : ۱۔ نماز کے بارے میں وصیت۔ ۲۔ کتاب و سنت کے التزام کی وصیت ۳۔ آل بیت کے متعلق وصیت ۴۔ انصار کے متعلق وصیت ۵۔ حکمرانوں کی اطاعت کے متعلق وصیت ۶۔ مسلمان کی حرمت کے متعلق وصیت ۷۔ عورتوں کے حقوق کے متعلق وصیت ۸۔ خادموں کے متعلق وصیت ۹۔ امانت کے متعلق وصیت ۱۰۔ یہودو نصاری کو جزیرہ عرب سے نکالنے کے متعلق وصیت ۱۱۔ شرک سے بچنے کے متعلق وصیت ۱۲۔ بدعات سے اجتناب کرنے کے متعلق وصیت ۱۳۔ لڑائی جھگڑے سے بچنے کے متعلق وصیت ۱۴۔ سود کی ممانعت کے متعلق وصیت ۱۵۔ دعوت دین کے متعلق وصیت ان میں سے ہر ایک وصیت کو ہم نے علیحدہ ذکر کیا ہے۔ اور اس کے شروع میں ہم میں نے سند کے ساتھ وہ نصوص ذکر کی ہیں جن پر ہمارا اعتمادرہاہے۔ پھر اس کے بعد اس پر تبصرہ اور اس کی شرح کی ہے۔ اور پھر بعض مشہور مسلمان علماء اور شارحین حدیث اور مفسرین کا کلام ان نصوص کی تفسیر اور شرح میں ذکر کیا ہے۔ اور ہم نے حتی الامکان کوشش کی ہے کہ بلاوجہ