کتاب: رسول اللہ ص کی سنہری وصیتیں - صفحہ 4
جائے تاکہ سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے محبین اگر چاہیں تو اس کتاب کو چھاپ کر یا خرید کر عوام میں مفت تقسیم یا احباب کو ہدیہ کرسکیں ۔
حقیقت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال و افعال اور احادیث مبارکہ سے محبت اور ان کے نشرو اشاعت کی مخلصانہ کوشش دنیا و آخرت میں کامیابی کا سبب ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ !
یارب ! اے کریم و مہربان ! جب تک زندہ رہیں تو تیرے محبوب کی تعلیمات عام کرتے رہیں ؛ اور جب موت آئے تو تیرے محبوب کی شفاعت نصیب ہو۔ آمین
میری تمام احباب سے گزارش ہے اس کتاب کے ترجمہ میں یا دیگر کسی بھی لحاظ سے کوئی ملاحظہ ہو تو آگاہ کرنے میں بخل سے کام نہ لیں تاکہ اس کی تصحیح کی جاسکے۔
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔
وصلی اللّٰہ علی نبینامحمد و علی آلہ و صحبہ و بارک و سلم تسلیماً کثیراً ۔
خادم کتاب و سنت
آپ کا بھائی
پیرزادہ شفیق الرحمن شاہ دراوی
حال وارد ؛ حرم مکی ؛ مکہ مکرمہ
۱۰ دسمبر ۲۰۱۶ ء۔