کتاب: رسول اللہ ص کی سنہری وصیتیں - صفحہ 20
دوسری وصیت: کتاب و سنت کا التزام ۱۔ امام مسلم اپنی صحیح میں حضرت جعفر الصادق رحمۃ اللہ علیہ کی روایت ان کے والد محمد باقر رحمۃ اللہ علیہ سے نقل کرتے ہیں ؛ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے ان کی طویل حدیث روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بمقام نمرہ خطبہ دیا۔جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حج کے بارے میں تفصیل ہے ۔ اس خطبہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ’’میں تم میں دو ایسی چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں کہ جب تک تم انہیں مضبوطی سے تھامے رہو گے گمراہ نہ ہو گے ؛اور وہ ہے اللہ تعالیٰ کی کتاب؛اور اگر تم سے میرے بارے میں سوال کیا جائے تو تم کیا کہو گے؟‘‘ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ’’ہم اس بات کی گواہی دیں گے کہ آپ نے دین پہنچا دیا اور امانت ادا کر دی اور امت کو نصیحت کر دی۔‘‘ ۲۔ بیہقی اور حاکم رحمہما اللہ نے بھی ابن عباس رضی اللہ عنہ کی حدیث کی تخریج کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ’’میں تم لوگوں میں دو ایسی چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں کہ جب تک تم انہیں مضبوطی سے تھامے رہو گے تو ہرگز کبھی بھی گمراہ نہ ہو گے۔ اللہ تعالیٰ کی کتاب اور اس کے نبی کی سنت۔‘‘ ۳۔ بیہقی اور حاکم رحمہما اللہ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے حدیث روایت کی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ’’میں تم لوگوں میں دو ایسی چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں کہ ان کے بعد تم کبھی گمراہ نہ ہو گے، اللہ تعالیٰ کی کتاب اور میری سنت، یہ دونوں کبھی جدا نہ ہوں گے حتیٰ