کتاب: رسول اللہ ص کی سنہری وصیتیں - صفحہ 19
ان میں سے کچھ اسباب مندرجہ ذیل ہیں :
۱۔ نماز کے لیے مکمل طور پرہر طرح سے بہترین تیاری کرنا جیسے مکمل پاکیزگی، پاک صاف کپڑے زیب تن کرنا اور نماز پڑھنے کے لیے مناسب جگہ اختیار کرنا۔
۲۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی بارگاہ میں کھڑے ہونے کا خوف اور اس سے راز و نیاز کرنا کیونکہ نمازی نماز میں اپنے رب کے سامنے کھڑا اس سے راز و نیاز کر رہا ہوتا ہے۔
۳۔ دل کو بار بار حاضر کرنے میں مجاہدہ کرنا۔
۴۔ اللہ پاک سے شیطان مردود کے شر سے پناہ مانگنا۔
۵۔ قرآن میں سے جو سورت تلاوت کر رہا ہو؛ جو بھی ذکر کر رہا ہو اس میں تدبر کرنا۔
۶۔ نماز کی حرکات میں غور اور یہ کہ کس طرح یہ حرکات عاجزی و انکساری اور اللہ تعالیٰ کے لیے تواضع ظاہر کرتی ہے۔
۷۔ قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھنا اور خوش الحانی سے تلاوت کرنا۔