کتاب: رسول اللہ ص کی سنہری وصیتیں - صفحہ 159
مراد عین وہ قضیہ ہے جس کی تبلیغ وہ سرانجام دے رہا ہے نہ کہ پوری کی پوری شریعت۔
دوسری شرط:… شرع سے منقول جو حکم یا حدیث اس نے حفظ کی ہے اسے دوسری تک پہنچانے اور اس کی تبلیغ میں حرص کرنا آپ کے اس حدیث میں مذکور حکم کی بجا آوری کرتے ہوئے میری طرف سے پہنچاؤ اگرچہ ایک ہی آیت ہو۔ (اخرجہ البخاری)
آپ علیہ السلام کی اس دعا میں شامل ہونے کی امید کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سرسبز و شاداب رکھے اس شخص کو جس نے ہم سے کوئی حدیث سنی پر اسے یاد کیا حتیٰ کہ اسے دوسرے تک پہنچا دیا چونکہ بسا اوقات علم کی بات جاننے والا وہ بات اس شخص تک پہچانے والا ہوتا ہے جو پہنچانے والے سے زیادہ اس بات کی سمجھ رکھتا ہے، اور بسا اوقات علم کی بات پہنچانے والا اس بات کی سمجھ نہیں رکھتا۔ (اخرجہ ابو داود، و الترمذی، و ابن ماجہ، و ابن حبان)