کتاب: رسم نکاح اور شریعت کی مخالفت - صفحہ 7
تمہارے ہاں کوئی ایسا آدمی شادی کا پیغام بھیجے جس کے دین اور اخلاق سے تم مطمئن ہو تو اس کے ساتھ(اپنی ولیہ)کی شادی کر دو۔
اور ایک جگہ پر آپ کا فرمان ہے: اے نوجوانوں کی جماعت تم میں سے جو کوئی استطاعت رکھتا ہو تو وہ ضرور شادی کرے بیشک یہ(شادی)نگاہوں کو بہت جھکانے والی اور شرمگاہ کی خوب حفاظت کرنے والی ہے۔
پھر وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا: یاد رکھو!شادی میں بیجا تاخیر اس کی کافی ساری مصلحتوں کو ضائع کر دیتی ہے۔میں اپنے ان مسلمان بھائیوں کو نصیحت کرتا ہوں جو کہ عورتوں کے اولیاء ہیں یا خود شادی کے لائق ہیں وہ جلد سے جلد شادی کا اہتمام کریں اور اسی طرح مسلمان بہنوں سے گزارش کروں گا کہ وہ تکمیل تعلیم کو بہانہ بنا کر شادی میں خواہ مخواہ تاخیر نہ کریں۔
(ب) عورتوں کا غیر ضروری علم میں مشغول رہنا: ابن عثیمین رحمہ اللہ فرماتے ہیں: عورتوں کا ان علوم و فنون میں مشغول رہ کر شادی سے اعراض برتنا جن کی ان کو کوئی خاص ضرورت نہیں ہے،قابل غور معاملہ ہے۔میری سمجھ میں جو بات آتی ہے وہ یہ ہے کہ جب عورت تعلیم کے ابتدائی مراحل طے کر لے جس سے ان کو پڑھنے لکھنے پر دسترس حاصل ہو جائے تو یہی کافی ہے تاکہ وہ قرآن مجید،کتب تفاسیر،کتب احادیث اور شروحات احادیث سے استفادہ کر سکے۔ہاں اگر کوئی ایسا علم یا فن جس کی