کتاب: رسم نکاح اور شریعت کی مخالفت - صفحہ 6
سے مکمل آگاہی ہو سکے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ان باتوں سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے … آمین۔
شادی کا ابتدائی مرحلہ اور شریعت کی مخالفت
ذیل میں ہم ان امور کی طرف اشارہ کر رہے ہیں جن کا تعلق شادی کے ابتدائی مراحل سے ہے۔امت اسلامیہ کے لاتعداد افراد ان میں گھرے ہوئے ہیں جبکہ شریعت کے ساتھ ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
1۔ شادی سے اعراض: کسی شرعی عذر کے بغیر شادی سے پہلوتہی برتنا حقیقت میں اس سنت مطہرہ سے اعراض ہے۔شریعت اسلامیہ اپنے متبعین کو اس بات کا درس دیتی ہے کہ وہ سن بلوغت کو پہنچتے ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں۔عام طور پر جن اسباب کو بہانہ بنا کر شادی سے بے رغبتی کا اظہار کیا جاتا ہے ان کی تفصیل درج ذیل ہے:
(الف) تکمیل تعلیم کا بہانہ: اکثر نوجوانون مرد اور عورتیں تکمیل تعلیم کو بہانہ بنا کرشادی سے عدم دلچسپی کا اظہار کرتے ہیں جو کہ سراسر خلافِ شریعت عمل ہے۔ممتاز عالم دین ابن عثیمین سے جب اس آدمی کے متعلق پوچھا گیا جو تعلیم مکمل کرنے کی غرض سے شادی جیسی عظیم نعمت سے دور رہتا ہے تو انہوں نے فرمایا: اس کا یہ عمل پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کے بالکل منافی ہے،بیشک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب