کتاب: رسم نکاح اور شریعت کی مخالفت - صفحہ 4
بسم اللّٰه الرحمٰن الرحیم
الحمد للّٰه وکفیٰ والصلاۃ والسلام علی المصطفی و علی آلہ و صحبہ أجمعین۔
اما بعد!
پیارے بھائیو: یہ بات تو معروف ہے کہ شادی انبیاء کرام کی سنت ہے۔اللہ تعالیٰ کے فرمان کا ترجمہ ملاحظہ ہو:
’’ہم آپ سے پہلے بہت سے رسول بھیج چکے ہیں اور ہم نے ان سب کو بیوی بچوں والا بنایا تھا‘‘(الرعد:38)
شادی اس وقت اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ عظیم نعمت ہو گی جب اس سے ان دینی،دنیوی،ذاتی اور معاشرتی فوائد کا حصول ممکن ہو سکے جن کا شریعت نے ہم سے مطالبہ کیا ہے۔فرمان باری تعالیٰ کا ترجمہ کچھ اس طرح ہے:
’’تم میں سے جو مرد،عورت بے نکاح کے ہوں ان کا نکاح کر دو،اور اپنے نیک بخت غلام لونڈیوں کا بھی۔اگر وہ مفلس بھی ہوں گے تو اللہ تعالیٰ ان کو غنی بنا دے گا۔اللہ تعالیٰ کشادگی والا اور علم والا ہے‘‘(النور:32)۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے:(ترجمہ)۔