کتاب: رسم نکاح اور شریعت کی مخالفت - صفحہ 23
ہے کہ جس کے لئے یہ بات خوشی کا باعث ہو کہ اس کی خوبصورت رشتہ دار عورتوں کی تصاویر کوئی بنائے اور پھر لوگوں کے سامنے ان کو تسکین قلب کے لئے رکھا جائے تاکہ وہ ان میں دلچسپی کا اظہار کریں۔یا اس کی بد صورت رشتہ دار عورتوں کی تصاویر لوگوں پر پیش کی جائیں تاکہ وہ ان کو اپنے مذاق کا ہدف بنائیں۔ ویڈیو فلم : اسی طرح فوٹو گرافی سے بڑھ کر بے غیرتی ویڈیو فلم کا اہتمام ہے۔غیر محرم آدمی کو لوگ بلاتے ہیں کہ برائے مہربانی ہماری بہنوں،بیٹیوں کی تصاویر بناؤ۔ان کے جسم کے ایک ایک حصہ کو مختلف زاویوں سے کیمرہ کی آنکھ میں محفوظ کرو۔ان کی ایک ایک حرکت کو اچھی طرح ملاحظہ کرتے ہوئے اس کو مکمل طور پر ویڈیو کیسٹ میں ریکارڈ کرو تاکہ جب شوق چرائے ہم خود بھی اور کئی دوسرے بے غیرت مل کر اپنی معزز بہنوں بیٹیوں کی حرکات کو دیکھ سکیں اور جب مووی میکر فلم بنا کر فارغ ہوتا ہے تو اس کو بڑی عزت کے ساتھ یہ بے غیرت مسلمان معاوضہ پیش کرتا ہے کہ اس کو قبول کیجئے آپ نے ہماری عورتوں کا اچھی طرح نظارہ کیا ہے۔یہ آپ کی خدمت کا حق ہے۔ ابن عثیمین فرماتے ہیں کہ ہمیں اس بات کا علم ہوا ہے کہ بعض ملکوں میں تو مردوں،عورتوں کی اکٹھی فلم تیاری کی جاتی ہے۔اس بات میں کوئی شک نہیں کہ یہ عمل انتہائی بے غیرتی پر مبنی ہے۔شریعت کا تھوڑا سا بھی علم رکھنے والا شخص یہ جانتا ہے کہ یہ عمل اسلامی تعلیمات کے سخت خلاف ہے۔