کتاب: رسم نکاح اور شریعت کی مخالفت - صفحہ 22
جو کسی نہ کسی حادثہ کا باعث بن جائے۔خاص طور پر نوجوان مرد اور عورت اپنی خواہشات پر قابو پانے میں ناکام ثابت ہوتے ہیں۔ اے مسلمان بھائیو!ذرا اس بات کا تصور کرو۔اس دولہا کی نفسیاتی حالت کیا ہو گی جو اپنے سامنے مکمل آرائش و جمال کے ساتھ موجود دوشیزاؤں کا نظارہ کر رہا ہے۔اگر اس کی نئی نویلی دلہن خوبصورتی اور کشش کے لحاظ سے بعض عورتوں سے ذرا کم ہے تو ہو سکتا ہے کہ شادی کے پہلے ہی دن اس کی خوشی،دلی قلق اور افسوس میں تبدیل ہو جائے اور وہ یہی سوچتا رہے کہ کاش وہ خوبصورت دوشیزہ میری دلہن ہوتی یا وہ لڑکی میرے عقد میں آتی اور یہ بھی ممکن ہے کہ یہی حادثہ دلہن کے ساتھ پیش آجائے اور وہ بھی سوچنے لگے کہ کاش وہ مرد میرے مقدر میں ہوتا۔بعید نہیں کہ یہ لمحہ ان کے درمیان غلط فہمیوں کا سبب بن جائے جس کا انجام بہت بڑے صدمہ کی شکل میں سامنے آئے۔(دیکھئے کتاب منکرات الازواج ص8)۔ فوٹو گرافی: ابن عثیمین فرماتے ہیں کہ مجھے اس بات کا علم ہوا ہے کہ بعض لوگ شادی کی تقریبات میں فوٹو گرافی کا اہتمام کرتے ہیں۔میں نہیں سمجھتا کہ یہ کام کسی خاص مقصد کے لئے کیا جاتا ہے،یا پھر ایسے ہی لوگ اس بیماری میں مبتلا ہیں کوئی بھی ذی شعور آدمی اس کو پسند نہیں کرے گا۔ شاید ہی کوئی ایسا بے غیرت مسلمان ہو جس کو یہ بات اچھی لگتی ہو کہ اس کی بیٹی،بہن،بیوی کی تصویر لوگوں کے سامنے پیش کی جائے۔کیا کوئی مسلمان ایسا