کتاب: رسم نکاح اور شریعت کی مخالفت - صفحہ 12
اہتمام کرنے پر دنیا اور آخرت کی کامیابی،فرد سے لے کر معاشرہ اور امت کی فلاح و بہبود کی خوشخبری سنائی ہے۔
مجھے اس بات کا علم ہوا ہے کہ بعض لوگ اپنی بیٹیوں،بہنوں وغیرہ کی شادی میں بغیر کسی شرعی عذر کے تاخیر کرتے ہیں۔جیسے بعض لوگ گھر والوں کی خدمت،وٹہ سٹہ کی شادی کے لئے انتظار،عورت کی دولت سے استفادہ،رشتہ داروں میں اس کی شادی کا انتظار اور دیگر ایسے ہی امور کے لئے اپنی ولیہ کی شادی یا اپنی پسند کے مطابق شادی کے لئے عورت کی رضامندی کو مؤخر کرتے ہیں۔
یاد رکھو!یہ تمام کے تمام ہتھکنڈے خلافِ شریعت ہیں اور اس قسم کے بہانوں سے اپنی ولیہ کی شادی میں تاخیر پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کے بالکل منافی اور عورتوں پر کھلم کھلا ظلم کے مترادف ہے۔اللہ جل شانہ کے فرمان کا ترجمہ کچھ اس طرح ہے:
’’تم میں سے جو مرد و عورت بے نکاح کے ہوں،ان کا نکاح کر دو اور اپنے نیک بخت غلاموں اور لونڈیوں کا بھی۔اگر وہ مفلس بھی ہوں گے تو اللہ تعالیٰ ان کو اپنے فضل سے غنی کر دے گا۔‘‘(النور:32)۔
أیامی۔أیم کی جمع ہے: ہر اس عورت کو أیم کہتے ہیں جس کا خاوند نہ ہو اور ہر اس مرد کو أیم کہتے ہیں جس کی بیوی نہ ہو۔
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ: اللہ تعالیٰ نے لوگوں کو رغبت