کتاب: رسم نکاح اور شریعت کی مخالفت - صفحہ 11
اسی لئے تو پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے آپ نے ایک صحابی کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا:(ترجمہ)۔
’’کہ تم کنواری(نوجوان)عورت سے شادی کرتے تاکہ وہ تمہارے ساتھ کھیلتی اور تم اس کے ساتھ کھیلتے۔‘‘
یاد رہے کہ اس حدیث مبارکہ سے یہ بات لازم نہیں آتی کہ بیوہ عورت سے شادی نہ کی جائے۔اسلام نے دوسرے مذاہب کے خلاف بیوہ کیساتھ شادی کی اجازت دی ہے تاکہ اُسے معاشرے میں قابل قدر مقام حاصل ہو سکے۔
2۔ بہنوں اور بیٹیوں کی شادی میں تاخیر: اس اہم مسئلہ میں سعودی عرب کے مفتی رقمطراز ہیں:
(عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز کی طرف سے تمام مسلمانوں کے نام)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ:
سب سے پہلے تو اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مجھے اور آپ تمام بھائیوں کو سیدھے رستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں کامیاب و کامران لوگوں میں شامل فرمائے۔(آمین)۔
اللہ جل شانہ نے تمام مسلمانوں پر ایک دوسرے کے ساتھ نیکی اور تقویٰ کے کاموں میں تعاون،حق بات کی تبلیغ اور مصائب میں صبر کی تلقین کرنا لازمی قرار دیا ہے۔ضروری ہے کہ یہ تمام کام بغیر کسی لالچ اور خالص اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لئے سرانجام دیئے جائیں۔مالک کائنات نے مذکورہ امور کا