کتاب: رسائل ابن تیمیہ - صفحہ 408
جائے، بصورتِ اصرار اس کی تادیب کی جائے جیسا کہ اس جیسے بے وقوفوں سے یہی سلوک ہوا کرتا ہے۔
غالی اماموں کی اقتداء ناجائز ہے:
اور خلاف شریعت غالی و متعصب امام کی پیروی نہ کرے، خواہ علم و فقہ میں کتنا ہی مشہور ہو۔ بلکہ مسئلہ کسی عالم سے دریافت کرنا چاہیے۔ چنانچہ بعض سلف کا ارشاد ہے:
((لَاتَنْظُرْ اِلیٰ عَمَلِ الْفَقِیْہِ وَلٰکِنْ سَلْہُ یَصْدُقُکَ))
’’ فقیہ کے عمل نہ دیکھیے، اس سے سوال کیجیے کہ وہ سچی بات بتائے۔‘‘
وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَحْدَہٗ