کتاب: رسائل ابن تیمیہ - صفحہ 39
مخلوق و خالق کے مابین واسطہ ہیں ، مصرکی محافظ ہیں ؟ اور تالیاں سننے کے لیے اٹھتے ہیں تو’’رجال الغیب‘‘(غیب کے آدمی) حاضر ہوتے ہیں اور دیواریں شق ہو جاتی ہیں ، ملائکہ نازل ہو تے ہیں اور مشائخ کے ساتھ یا خود ان پر رقص کرتے ہیں ، اور بعض تو یہاں تک اعتقاد رکھتے ہیں ، کہ خود رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم بھی تشریف لاتے اوران کے ناچ میں شریک ہو جاتے ہیں ؟ رجال الغیب کے کیا معنی ہیں ؟ اور بعض لوگوں کا یہ کہنا کیسا ہے، کہ ہم تاتاریوں کے روحانی محافظ ہیں ؟ کیا تاتاریوں کے بھی محافظ ہوتے ہیں ؟ اگر ہوتے ہیں تو کیا امتِ مسلمہ کے محافظوں کی طرف کفار کے محافظ بھی باطنی احوال اور قدرت و غلبہ رکھتے ہیں؟ یہ مزارات جو امیر المومنین علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ اور ان کے صاحبزادے حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب ہیں ، حقیقی ہیں یا فرضی؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی قبرکہاں ہے؟