کتاب: رسائل ابن تیمیہ - صفحہ 375
آپ کی ہڈیاں بھی بوسیدہ ہو چکی ہوں گی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے زمین پر انبیا ء کا گوشت کھانا حرام کر دیا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے واضح کر دیا کہ دور دراز کا درود و سلام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچا دیا جاتا ہے اور حضرت باری تعالیٰ نے بھی ہمیں درود و سلام ( کے ورد) کا حکم دے رکھا ہے ۔ درود شریف کی فضیلت: اور صحیح بخاری میں ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ صَلّیٰ عَلَیَّ مَرَّۃً صَلَّی اللّٰہُ بِھَا عَشْرًا۔)) ’’ مجھ پر ایک دفعہ درود بھیجنے والے پر اللہ تعالیٰ دس رحمتیں نازل کرتا ہے۔‘‘ صلی اللّٰہ علیہ وسلم تسلیما کثیرا