کتاب: رسائل ابن تیمیہ - صفحہ 35
اصحاب صفہ
اور تصوف کی حقیقت
اس رسالے میں امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے صفہ اور اصحاب صفہ پر روشنی ڈالی ہے، نیز عوام الناس میں پائی جانے والی اس غلط فہمی کہ صوفیا کا تعلق اصحاب صفہ سے ہے، کو رفع کیا ہے۔
رجال الغیب غوث، قطب، ابدال وغیرہ اصطلاحات کا قرآن و سنت کی روشنی میں جائزہ لیا ہے اور اولیاء اللہ کا صحیح مفہوم واضح کیا ہے۔
مزید برآں آپ نے غیر اسلامی تصوف کی خوب خوب خبر لی ہے اور اپنے مستحکم طرز استدلال سے اس کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دی ہیں ۔