کتاب: رسائل ابن تیمیہ - صفحہ 32
خرافات رائج ہو گئے ہیں ۔ شیخ الاسلام امام ابنِ تیمیہ رحمہ اللہ کو اللہ تعالیٰ جزائے خیر دے، وہ بدعات و خرافات اور مشرکانہ عقائد و افکار پر اللہ کی تنگی تلوار بن کر چمکے اور شرک و بدعات کے ان قلعوں کو قرآن و حدیث، سیرتِ صحابہ و آثارِ سلف کے مضبوط ہتھیاروں سے زیر و زبر کر ڈالا۔ ان کے ان لاجواب مدلل رسالوں سے شرک و بدعات کے بازار سرد پڑ گئے،لاکھوں افراد بد عقیدگی کی دلدل سے نکل کر توحید وسنت کی صراطِ مستقیم پر گامزن ہو گئے۔ زیر نظر رسالہ میں امام مصو ف نے غیر اسلامی تصوف کا بخیہ تار تار کر ڈالا ہے ۔ اصحابِ صفہ کی آڑ لے کر جس خانہ زاد تصوف کو رواج عام دینے کی کوشش کی گئی ہے شیخ الاسلام نے اپنے خداداد مخصوص محکم طرزِاستدلال سے اس کی دھجیاں بکھیر دی ہیں ، یہ رسالہ اس سے پہلے بھی چھپ کر مقبولِ عام و خاص ہو چکا ہے،امید ہے کہ یہ اشاعتی خدمت عند اللہ و عند الناس قبول ہو گی اور یہ رسالہ عقائد و اعمال کی اصلاح کے لیے نسخہ کیمیا ثابت ہو گا۔ والسلام مختار احمد ندوی