کتاب: رمضان المبارک فضائل ، فوائد و ثمرات - صفحہ 93
’’تم اپنے دشمن کے قریب پہنچ چکے ہو اور روزہ نہ رکھنا تمہارے لیے موجب قوت ہے۔‘‘[1] تاہم بعد میں چھوڑے ہوئے روزوں کی قضا ضروری ہے اور اگر شہادت سے سرفراز ہو گیا تو امید ہے کہ اللہ کے ہاں معافی ہو جائے گی، ورثاء کے لیے ان کی ادائیگی ضروری نہیں ۔
[1] صحیح مسلم، الصیام، باب أجر المفطر من السفر إذا تولی العمل، حدیث: 1120۔