کتاب: رمضان المبارک فضائل ، فوائد و ثمرات - صفحہ 90
روزہ کن لوگوں پر فرض ہے 1. روزہ ہر عاقل بالغ مسلمان پر فرض ہے جو روزہ رکھنے کی طاقت رکھتا ہے۔ 2. بلوغت کی پہچان مرد کے لیے احتلام اور عورت کے لیے حیض کا آغاز ہے۔ مختلف ممالک کے اعتبار سے ان علامات میں عمروں کا تفاوت ممکن ہے۔ تاہم ان علامات کا اظہار نہ ہو تو بالعموم 15,14سال کی عمر بلوغت کے آغاز کی عمر شمار ہو گی۔ 3. نابالغ بچے پر روزہ فرض نہیں ۔ تاہم ان کی طاقت کے مطابق، جتنے وہ رکھ سکیں ، ان سے روزے رکھوائے جائیں ، تاکہ ایک تو وہ اس کے عادی ہو جائیں ۔ دوسرے، ان کے اندر یہ شعور پختہ ہو جائے کہ بالغ ہونے کے بعد روزہ رکھنا ان کے لیے ضروری ہو گا۔ جیسے حکم ہے کہ سات سال کے بچے کو نماز پڑھنے کی تلقین کی جائے اور دس سال کی عمر میں بچے کو ڈانٹ ڈپٹ کر نماز پڑھوائی جائے۔ اس کا مقصد بھی نماز کی اہمیت و فرضیت کا احساس اس کے اندر پیدا کرنا ہے۔ بچوں کو روزے رکھوانے میں بھی اس ہدایت کو ملحوظ رکھا جائے۔ 4. مریض اگر روزہ رکھنے میں تکلیف محسوس کرے یا روزہ رکھنے سے اس کے مرض میں اضافے کا اندیشہ ہو تو وہ بیماری کی حالت میں روزہ نہ رکھے۔ تاہم روزوں کی قضا