کتاب: رمضان المبارک فضائل ، فوائد و ثمرات - صفحہ 9
کمیٹیاں بنائی ہوئی ہیں اور وہ مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کے برعکس فیصلہ کرکے ایک یا دو روز پہلے ہی چاند کی رؤیت کا اعلان کردیتے ہیں ؟۔
٭ رؤیت کے اثبات کے لیے کتنے گواہ ضروری ہیں ؟
٭ وزارتِ مذہبی امور کی تجاویز جو چند سال قبل منظر عام پر آئی تھیں ، ان کی حیثیت کیا ہے؟
٭ اس مسئلے کے حل کے لیے کس قسم کے اقدامات کی ضرورت ہے؟
زیر نظر کتاب چونکہ رمضان المبارک کے موضوع پر ہے اور رمضان کا آغازو اختتام چاند دیکھنے ہی سے ہوتا ہے، اس لیے مناسب معلوم ہوا کہ روزوں کے احکام و مسائل کے بیان سے پہلے رؤیت ہلال سے متعلقہ مذکورہ پہلوؤں پر روشنی ڈال دی جائے تا کہ ہر سال پیش آنے والے ان معاملات کو قرآن و حدیث کی روشنی میں سمجھا اور حل کیا جا سکے۔
إن أرید إلا الإصلاح مَا استطعت وما توفیقی إلا باللّٰہ
نوعیت مسئلہ
شرعی دلائل کی رُو سے ایک جگہ کی رؤیت دوسری جگہوں کے لیے معتبر نہیں ہے بلکہ ہر علاقے کی رؤیت صرف اسی علاقے کے لوگوں کے لیے معتبر ہوگی۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
﴿فَمَن شَهِدَ مِنكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ﴾
’’جو کوئی تم میں سے اس مہینے میں موجود ہو، اسے چاہیے کہ وہ اس کے