کتاب: رمضان المبارک فضائل ، فوائد و ثمرات - صفحہ 86
احکام و مسائل اس باب میں روزے سے متعلق ضروری احکام و مسائل بیان کیے گئے ہیں ، مثلًا: روزے کے واجبات و آداب کیا ہیں ؟ رمضان المبارک میں کون سی دعائیں مسنون ہیں ؟ اس کے فوائد اور فضائل کیا ہیں ؟ روزہ کن چیزوں سے ٹوٹ جاتا ہے اور کن چیزوں سے نہیں ٹوٹتا؟ اور اسلام میں اس کی اہمیت کیا ہے؟ وغیرہ، مختصراً ان باتوں کا ذکر ہو گا۔ وباللّٰہ التوفیق۔ روزے کی اہمیت روزے کی اہمیت تو اسی سے واضح ہے کہ یہ اسلام کے پانچ ارکان میں سے ایک رکن ہے۔ نبیٔ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ((بُنِيَ الإِْسْلَامُ عَلٰی خَمْسٍ: شَہَادَۃِ أَنْ لَّا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَ أَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُولُ اللّٰہِ، وَ إِقَامِ الصَّلَاۃِ، وَ إِیتَائِ الزَّکَاۃِ، وَ حَجِّ الْبَیْتِ، وَصَوْمِ رَمَضَانَ)) ’’اسلام کی بنیادیں پانچ ہیں :1. اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ تعالیٰ کے سوا