کتاب: رمضان المبارک فضائل ، فوائد و ثمرات - صفحہ 8
باب 1 مسئلۂ رؤیتِ ہلال رمضان اور عیدین کے موقع پر اکثر وبیشتر ہمارے ملک میں چاند کے مسئلے پر اختلاف رُونما ہوجاتا ہے اور نئی نئی تجاویز اس کے حل کے لیے سامنے آتی ہیں ۔ اس سلسلے میں قابل غور باتیں حسبِ ذیل ہیں : ٭ اس مسئلے کی نوعیت اور اس کے بارے میں شریعت کا حکم کیا ہے؟ ٭ کیا اس خواہش کی کوئی شرعی حیثیت یا بنیاد ہے کہ عالم اسلام میں عیدَین اور رمضان کا آغاز ایک ہی روز ہو؟ ٭ کیا سعودی عرب کی رؤیت کو اس کے لیے بنیاد بنایا جاسکتا ہے؟ ٭ اختلاف مطالع کا اعتبار ہے یا نہیں ؟ ٭ کیا رؤیت میں علم فلکیات سے کچھ مدد لی جاسکتی ہے؟ ٭ کیا اس کی بنیاد پر پورے سال کے لیے کیلنڈر بنایا جاسکتا ہے؟ ٭ جہاں موسم اکثر ابر آلود رہتا ہو اور وہاں رؤیت کا اہتمام ممکن ہی نہ ہو، ایسے ممالک میں رؤیت کا اثبات کس طرح ہوگا؟ ٭ فقہ حنفی کا مسئلہ اور پاک وہند کے علمائے احناف کا موقف ٭ ایک علاقے کے لوگوں کا یہ موقف کہاں تک صحیح ہے کہ انہوں نے غیر سرکاری