کتاب: رمضان المبارک فضائل ، فوائد و ثمرات - صفحہ 67
یُّزَادُ فِیہِ رِزْقُ الْمُؤْمِنِ، مَنْ فَطَّرَ فِیہِ صَائِمًا کَانَ لَہُ مَغْفِرَۃً لِذُنُوبِہِ وَعِتْقَ رَقَبَتِہِ مِنَ النَّارِ وَ کَانَ لَہُ مِثْلُ أَجْرِہِ مِنْ غَیْرِ أَنْ یَنْتَقِصَ مِنْ أَجْرِہِ شَیْئٌ، قُلْنَا: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! لَیْسَ کُلُّنَا نَجِدُ مَا نُفَطِّرُ بِہِ الصَّائِمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلي الله عليه وسلم یُعْطِی اللّٰہُ ہٰذَا الثَّوَابَ مَنْ فَطَّرَ صَائِمًا عَلٰی مَذْقَۃِ لَبَنٍ أَوْ تَمْرَۃٍ أَوْ شَرْبَۃٍ مِنْ مَائٍ وَ مَنْ أَشْبَعَ صَائِمًا سَقَاہُ اللّٰہُ مِنْ حَوْضِي شَرْبَۃً لَا یَظْمَأُ أَبَدًا حَتَّی یَدْخُلَ الْجَنَّۃَ وَ ہُوَ شَہْرٌ أوَّلُہُ رَحْمَۃٌ وَ أَوْسَطُہُ مَغْفِرَۃٌ وَ آخِرُہُ عِتْقٌ مِّنَ النَّارِ، وَ مَنْ خَفَّفَ عَنْ مَمْلُوکِہِ فِیہِ غَفَرَ اللّٰہُ لَہُ وَ أَعْتَقَہُ مِنَ النَّارِ)) یہ روایت شعب الایمان بیہقی کے حوالے سے مشکاۃمیں درج ہے، مشکاۃ ایک نہایت متداول کتاب ہے جو تمام مدارس دینیہ کے نصاب میں شامل ہے۔ اور امام بیہقی کی شعب الایمان چند سال قبل تک غیر مطبوعہ مخطوطے کی شکل میں صرف بعض کتب خانوں میں محفوظ تھی، اس لیے عام اہل علم و تحقیق اس کی سند دیکھ کر اس کی صحت و ضعف کا حال معلوم کرنے سے قاصر تھے، اگرچہ بعض شارحین نے اس کی سند میں بعض راویوں کے ضعف کی صراحت کرکے اس حدیث کو غیر صحیح قرار دیا ہے، جیسے علامہ عینی نے عمدۃ القاری شرح صحیح بخاری میں صراحت کی، حافظ ابن حجر نے بھی اپنے اطراف میں اس کی صراحت کی اور بھی بعض محدثین نے اس کی صراحت کی۔ ان کے ان اقوال