کتاب: رمضان المبارک فضائل ، فوائد و ثمرات - صفحہ 55
(( اَلصِّیَامُ وَالْقُرْآنُ یَشْفَعَانِ لِلْعَبْدِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ، یَقُولُ الصِّیَامُ: أَيْ رَبِّ إِنِّیْ مَنَعْتُہُ الطَّعَامَ والشَّہَوَاتِ بِالنَّہَارِ فَشَفِّعْنِي فِیہِ، یَقُولُ الْقُرْآنُ، مَنَعْتُہُ النَّوْمَ بِاللَّیْلِ فَشَفِّعْنِي فِیہِ، فَیُشَفَّعَانِ)) ’’روزہ اور قرآن قیامت کے دن بندے کی سفارش کریں گے۔ روزہ کہے گا، اے میرے رب! میں نے اس بندے کو دن کے وقت کھانے (پینے ) سے اور جنسی خواہش پوری کرنے سے روک دیا تھا، لہٰذا تو اس کے بارے میں میری سفارش قبول فرما۔ قرآن کہے گا: میں نے اس کو رات کے وقت سونے سے روک دیا تھا، پس تو اس کے بارے میں میری سفارش قبول فرما، چنانچہ ان دونوں کی سفارش قبول کی جائے گی۔‘‘[1] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( فِتْنَۃُالرَّجُلِ فِي أَہْلِہِ وَمَالِہِ وَجَارِہِ، تُکَفِّرُہَا الصَّلَاۃُ وَالصِّیَامُ والصَّدَقَۃُ)) ’’آدمی کی آزمائش ہوتی ہے اس کے بال بچوں کے بارے میں ، اس کے مال میں اور اس کے پڑوسی کے سلسلے میں ۔ ان آزمائشوں کا کفارہ نماز، روزہ اور صدقہ ہیں ۔‘‘[2]
[1] مسند أحمد:2/ 174، حدیث : 3882،2/ 720۔ [2] صحیح البخاري، الصوم، باب الصوم کفارۃ، حدیث : 1895 و صحیح مسلم، الإیمان، باب رفع الأمانۃ والإیمان من بعض القلوب … الخ، حدیث :144۔