کتاب: رمضان المبارک فضائل ، فوائد و ثمرات - صفحہ 53
روزوں کی فضیلت روزوں کی فضیلت، نفلی ہوں یا فرضی، متعدد احادیث سے ثابت ہے، مثلاً فرمایا: ((اَلصَّوْمُ جُنَّۃٌ یَسْتَجِنُّ بِہَا الْعَبْدُ مِنَ النَّارِ)) ’’روزہ ایک ڈھال ہے جس کے ذریعے سے بندہ جہنم کی آگ سے بچتا ہے۔‘‘[1] ایک دوسری روایت کے الفاظ اس طرح ہیں : ((اَلصَّوْمُ جُنَّۃٌ مِّنْ عَذَابِ اللّٰہِ)) ’’روزہ اللہ تعالیٰ کے عذاب سے (بچاؤ کی) ڈھال ہے۔‘‘ [2] ایک تیسری روایت کے الفاظ اس طرح ہیں : ((اَلصِّیَامُ جُنَّۃٌ وَحِصَنٌ حَصِینٌ مِنَ النَّارِ)) ’’روزہ ڈھال ہے اور آگ سے بچاؤ کا مضبوط قلعہ ہے۔‘‘[3] ایک حدیث میں نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
[1] مسند أحمد:3/ 396، و صحیح الجامع، حدیث: 3867۔ [2] مسند أحمد:4/ 217، و صحیح الجامع، حدیث: 3866۔ [3] مسند أحمد:2/ 402، و صحیح الترغیب: الصوم، حدیث: 970۔