کتاب: رمضان المبارک فضائل ، فوائد و ثمرات - صفحہ 51
ہم رمضان المبارک کا استقبال کیسے کریں ؟ اللہ تعالیٰ نے اس ماہ مبارک کو بہت سے خصائص وفضائل کی وجہ سے دوسرے مہینوں کے مقابلے میں ایک ممتاز مقام عطا کیا ہے، جیسے: ٭ اس ماہ مبارک میں قرآن مجید کا نزول ہوا۔ ﴿ شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ﴾ [1] ٭ اس کے عشرۂ اخیر کی طاق راتوں میں ایک قدر کی رات (شب قدر) ہوتی ہے، جس میں اللہ تعالیٰ کی عبادت ہزار مہینوں کی عبادت سے بہتر ہے۔ ﴿ لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِّنْ أَلْفِ شَهْرٍ﴾ ’’شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔‘‘[2] ہزار مہینے 83سال4 مہینے بنتے ہیں ۔ عام طور پر ایک انسان کو اتنی عمر بھی نہیں ملتی۔ یہ امت مسلمہ پر اللہ تعالیٰ کا کتنا بڑا احسان ہے کہ اس نے اسے اتنی فضیلت والی رات عطا کی۔ ٭ رمضان کی ہر رات کو اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو جہنم سے آزادی عطا فرماتا ہے۔ ٭ اس میں جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں ۔ ٭ سرکش شیاطین کو جکڑ دیا جاتا ہے۔ ٭ اللہ تعالیٰ روزانہ جنت کو سنوارتا اور مزین فرماتا ہے اور پھر جنت سے خطاب کر
[1] البقرۃ: 185:2۔ [2] القدر: 3:97۔