کتاب: رمضان المبارک فضائل ، فوائد و ثمرات - صفحہ 49
یہ بیان کیا ہے کہ سب سے پہلی وحی جو غار حراء میں بصورت (إِقْرأ) جبریل امین لے کر آئے، وہ رمضان المبارک کا واقعہ ہے۔ اور دوسرا مطلب یہ بیان کیا گیا ہے کہ قرآن مجید پورا کا پورا لیلۃ القدر میں لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر اتار دیا گیا اور لیلۃ القدر رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے کوئی ایک رات ہوتی ہے۔ 3. اسی ماہ مبارک میں لیلۃ القدر ہوتی ہے، جس کی بابت اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ﴿ لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِّنْ أَلْفِ شَهْرٍ﴾ ’’شب قدر، ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔‘‘ [1] ہزار مہینے کے 83 سال4 مہینے بنتے ہیں عام طورپر انسانوں کی عمریں بھی اس سے کم ہوتی ہیں ۔ لیکن اس امت پر اللہ تعالیٰ کی یہ کتنی مہربانی ہے کہ وہ سال میں ایک مرتبہ اسے لیلۃ القدر سے نواز دیتا ہے، جس میں وہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کر کے 83 سال کی عبادت سے بھی زیادہ اجر و ثواب حاصل کر سکتا ہے۔ امام مالک رحمہ اللہ فرماتے ہیں : (( أَنَّہُ سَمِعَ مَنْ یَّثِقُ بِہِ مِنْ أَہْلِ الْعِلْمِ یَقُولُ: إِنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صلي اللّٰہُ عليه وسلم أُرِیَ أَعْمَارَ النَّاسِ قَبْلَہُ، أَوْ مَا شَائَ اللّٰہُ مِنْ ذٰلِکَ، فَکَأَنَّہُ تَقَاصَرَ أَعْمَارَ أُمَّتِہِ أَنْ لَّا یَبْلُغُوا مِنَ الْعَمَلِ مِثْلَ الَّذِیْ بَلَغَ غَیْرُہُمْ فِي طُولِ الْعُمُرِ، فَأَعْطَاہُ اللّٰہُ لَیْلَۃَ الْقَدْرِ، خَیْرٌ مِّنْ أَلْفِ شَہْرٍ))
[1] القدر 3:97۔