کتاب: رمضان المبارک فضائل ، فوائد و ثمرات - صفحہ 48
باب 2 رمضان المبارک، فضائل، فوائد و ثمرات اور احکام و مسائل رمضان المبارک کی فضیلت رمضان المبارک کا مہینہ بڑی فضیلت و اہمیت کا حامل ہے اس کی فضیلت متعدد حیثیتوں سے ثابت ہے، مثلاً: 1. رمضان کے روزے رکھنا، اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک رکن ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( بُنِیَ الإِْسْلاَمُ عَلٰی خَمْسٍ، شَھَادَۃِ أَنْ لاَّ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللّٰہِ، وَإِقَامِ الصَّلاَۃِ وَإِیتَائِ الزَّکَاۃِ وَالحَجِ وَصَوْمِ رَمَضَانَ)) ’’اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے: 1.اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور یہ کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں ۔2.نماز قائم کرنا۔ 3.زکاۃ ادا کرنا۔ .4 حج کرنا۔ 5. اور رمضان کے روزے رکھنا۔‘‘[1] 2. اسی مہینے میں قرآن مجید کا نزول ہوا: ﴿ شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ﴾ [2] ﴿ إِنَّا أَنزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ ﴾ [3]جس کا ایک مطلب تو بعض علماء اور مفسرین نے
[1] صحیح البخاري، الإیمان، باب: 2، حدیث: 8 [2] البقرہ 185:2۔ [3] القدر 1:97۔