کتاب: رمضان المبارک فضائل ، فوائد و ثمرات - صفحہ 46
خصوصیات کا حامل ہونے کی وجہ سے نہایت قابل احترام ہے، لیکن پاکستان اور سعودی عرب کے مطلع میں بہت زیادہ فرق ہے، اس لیے سعودی عرب کی رؤیت کو پاکستان کے لیے بھی قابل اعتبار گرد اننا شرعی لحاظ سے بھی صحیح نہیں ہوگا۔ شرعی نصوص کا تقاضا اور اکثر علماء کا فیصلہ یہی ہے کہ ایک علاقے کی رؤیت دوسرے علاقوں کے لیے کافی نہیں ہے الا یہ کہ مطلع کا زیادہ فرق نہ ہو۔ جیسا کہ پہلے اس پر تفصیل سے گفتگو ہو چکی ہے۔ اس اعتبار سے سعودی عرب کے فیصلے کو پاکستان کے لیے بھی لازمی قرار دینا شرعی نصوص کے خلاف ہوگا۔ خلاصۂ مباحث مذکورہ مباحث و تفاصیل کا خلاصہ حسبِ ذیل ہے: ٭ عالمِ اسلام میں ایک ہی دن عید منانے اور رمضان وغیرہ کا آغاز کرنے کا جو تصور ہے، اس کی کوئی شرعی بنیاد نہیں ہے، حتی کہ سعودی عرب کی رؤیت کو بھی اس کے لیے بنیاد نہیں بنایا جاسکتا۔ ٭ عالمِ اسلام کے ممالک میں مطالع کا باہم شدید اختلاف اور فرق ہے، اس کے ہوتے ہوئے کسی ایک ملک کی رؤیت کو عالَم اسلام کے تمام ممالک کے لیے کافی قرار نہیں دیا جاسکتا۔ ٭ ہر علاقے کے لوگوں کے لیے ان کی اپنی رؤیت ضروری ہے، البتہ ایک ملک کی حد تک کسی ایک علاقے یا ایک شہر کی رؤیت کو پورے ملک کے لیے قابل اعتبار گردانا جاسکتا ہے کیونکہ ایک ملک کے شہروں کے مطالع میں بہت زیادہ فرق نہیں ہوتا۔تا ہم