کتاب: رمضان المبارک فضائل ، فوائد و ثمرات - صفحہ 37
جرح اس پر ثابت نہ ہو۔ دوسری حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ شوال کے چاند کی معتبر گواہی اگر تاخیر سے ملے تو روزے اسی وقت توڑدیے جائیں اور نمازِ عید کا وقت نکل چکا ہو تو نمازِ عید اگلے دن ادا کی جائے۔ اگر کسی ملک میں مطلع اکثر ابر آلود رہتا ہو تو کیا کیا جائے؟ 1979ء میں سنگاپور میں وہاں کی جمعیت دعوت اسلامی اور ایک دوسری تنظیم اسلامی کونسل کے درمیان اس مسئلے میں اختلاف ہوا۔ جمعیت کی رائے میں ماہِ رمضان کی ابتدا اور انتہا ادلۂ شرعیہ کے عموم کے مطابق شرعی رؤیت کے مطابق ہونی چاہیے جبکہ سنگاپور کی اسلامی کونسل کی رائے یہ تھی کہ رمضان کی ابتدا اور انتہا فلکیات کے حساب کے مطابق ہونی چاہیے کیونکہ اس وقت ایشیا کے ممالک کا مطلع عمومًا اور سنگاپور کا مطلع خصوصًا ابر آلود تھا، لہٰذا اکثر ممالک میں رؤیت کے مقامات ابر آلود ہونے کی وجہ سے یہ ایک ایسا عذر ہے کہ جس کی وجہ سے فلکیات کے حساب (کیلنڈر) پر انحصار کیے بغیر چارہ نہیں ۔ یہ مسئلہ سعودی عرب کی فقہی کونسل میں جس میں کبار علماء شامل ہیں ، پیش ہوا، اسلامی فقہی کونسل کے ارکان نے نصوصِ شرعیہ کی روشنی میں اس موضوع کا خوب مطالعہ کیا اور اس کی روشنی میں جمعیت دعوت اسلامی کی تائید کی کیونکہ اس موقف کی تائید میں اَدِلِّۂ شرعیہ واضح طور پر دلالت کناں ہیں ۔ اسلامی فقہی کونسل کی رائے ہے کہ سنگاپور اور ایشیا کے بعض دیگر ممالک جہاں عمومًا مطلع ابرآلود رہتا ہے اور ان جیسے علاقوں میں مسلمانوں کے لیے چاند دیکھنا ممکن نہیں