کتاب: رمضان المبارک فضائل ، فوائد و ثمرات - صفحہ 229
علاوہ ازیں نفلی نماز کا باجماعت پڑھنا بھی جائز ہے، بعض دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک آدھ صحابی نے تہجد کی نماز جماعۃً ادا کی ہے جس سے نفلی نماز کا جماعت کے ساتھ پڑھنے کا جواز ثابت ہوتا ہے۔ لیکن ایسا اتفاقاً ہوا ہے، اس لیے اتفاقی حد تک ہی کبھی کبھار اس کا جواز ہے۔ اس سے تجاوز کر کے باقاعدہ مشتہر کر کے اس کا خصوصی اہتمام محل نظر ہے۔ رمضان المبارک میں نماز تسبیح کا خصوصی اہتمام بھی از قبیلِ رسم ہی ہے، اس لیے اس سے بھی اجتناب ضروری ہے۔ یہ ایک انفرادی عبادت ہے اسے انفراداً ہی ادا کرنا چاہیے۔