کتاب: رمضان المبارک فضائل ، فوائد و ثمرات - صفحہ 222
باب 7 رمضان اور بدعات رمضان المبارک کے چند اُمورِ مُحْدَثَات عبادات میں خلوت اور تنہائی پسندیدہ امر ہے، جیسے نماز ہے، دعا ہے، ذکر اذکار اور توبہ و استغفار ہے، وغیرہ۔ سوائے ان صورتوں کے جن میں اجتماعیت منصوص ہے، جیسے فرض نمازوں کو باجماعت پڑھنے کی تاکید، جمعے کی فرضیت، عیدَیْن کی نماز، صلاۃِ استسقا و صلاۃِ کسوف وغیرہے۔ لیکن قومی مزاج میں میلوں ٹھیلوں سے شغف، کھابوں کا شوق اور ہاؤہوکا جذبہ جس طرح رچ بس گیا ہے، اس نے ان عبادات کوبھی اجتماعیت کا رنگ دے دیا ہے جن میں انفرادیت اور خلوت محبوب ہے۔ ان میں سے رمضان المبارک میں فروغ پذیر چند عبادات کاذکر ذیل میں کیاجاتا ہے جن میں بدعات یا غلو کی آمیزش روز افزوں ہے۔ شبِ قدر میں مواعظ و تقاریر کا سلسلہ شبِ قدر کی جو فضیلت ہے، اسے حاصل کرنے کے لیے اس رات بیدار رہ کر ’’ذکر‘‘ کرنے کا یہ سلسلہ بڑھتا جارہا ہے کہ تراویح کے بعد سے لے کر سحری کے وقت