کتاب: رمضان المبارک فضائل ، فوائد و ثمرات - صفحہ 221
سے مل لیا کرتی تھیں ، ایک مرتبہ حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا آپ سے ملنے آئیں تو آپ ان کو چھوڑنے کے لیے ان کے گھر تک بھی گئے۔[1] جب عورت مرد کو جاکر مل سکتی ہے تو عورت کو، جبکہ وہ اعتکاف میں ہو، مرد بھی مل سکتا ہے۔ اگر اعتکاف میں حیض شروع ہوجائے اگر اعتکاف کی حالت میں حیض شروع ہوجائے تو گھر آجائے، پاک ہونے کے بعد دوبارہ مسجد میں چلی جائے اور جتنے دن باقی رہ گئے ہوں ، وہ اعتکاف کی حالت میں گزار لے۔ اسی کی مثل وہ عورت ہے جس پر دو مہینے کے متواتر روزے ہیں ، وہ روزے رکھنے شروع کرتی ہے تو حائضہ ہوجاتی ہے، وہ بھی پاک ہوتے ہی دوبارہ بقیہ روزے رکھنے شروع کردے گی۔[2] ویسے یہ اعتکاف نفلی عبادت ہے، اگر دوبارہ بقیہ ایام کے لیے مسجد میں نہیں جائے گی تو کوئی حرج نہیں ۔
[1] صحیح البخاري، الاعتکاف، باب زیارۃ المرأۃ زوجہا فی اعتکافہ، حدیث: 2038۔ [2] موطأ إمام مالک:1/ 217کتاب الاعتکاف، طبع 1951ء ۔