کتاب: رمضان المبارک فضائل ، فوائد و ثمرات - صفحہ 212
ہمیں تیسری رائے دلائل شرعیہ کے اعتبار سے راجح معلوم ہوتی ہے، یعنی یہ کہ اگر عورت کی بھی رضامندی ہو تو مرد کی طرح عورت کو بھی کفارہ ادا کرنا چاہیے۔ واللہ اعلم بالصواب۔ ایامِ حیض میں عورت روزہ نہیں رکھ سکتی حیض کی حالت میں عورت کے لیے روزہ رکھنا جائز نہیں ہے، اسی طرح نماز پڑھنا بھی ممنوع ہے، البتہ نمازتو بالکل معاف ہے، تاہم روزوں کی قضا بعد میں ضروری ہے، اس کی دلیل حسب ذیل ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک عید کے موقع پر عورتوں سے خصوصی خطاب میں فرمایا: (( یَا مَعْشَرَ النِّسَائِ تَصَدَّقْنَ فَإِنِّي أُرِیْتُکُنَّ أَکْثَرَ أَہْلِ النَّارِ‘ فَقُلْنَ: وَ بِمَ یَا رَسُولَ اللّٰہِ! قَالَ: ’تُکْثِرْنَ اللَّعْنَ وَتَکْفُرْنَ الْعَشِیرَ، مَا رَأَیتُ مِنْ نَاقِصَاتِ عَقْلٍ وَ دِیْنٍ أَذْہَبَ لِلُبِّ الرَّجُلِ الْحَازِمِ مِنْ إِحْدَاکُنَّ‘ قُلْنَ: وَمَا نُقْصَانُ دِینِنَا وَ عَقْلِنَا یَا رَسُولَ اللّٰہ! قَالَ: اَلَیْسَ شَہَادَۃُ الْمَرأۃِ مِثْلَ نِصْفِ شَہَادَۃِ الرَّجُلِ؟‘ قُلْنَ: بَلٰی، قَالَ: ’فَذٰلِکَ مِنْ نُقْصَانِ عَقْلِہَا، أَلَیْسَ إِذَا حَاضَتْ لَمْ تُصَلِّ وَ لَمْ تَصُمْ؟ قُلْنَ: بَلٰی، قَالَ: فَذٰلِکَ مِنْ نُقْصَانِ دِیْنِہَا)) ’’اے عورتوں کی جماعت! تم (کثرت سے) صدقہ کیا کرو، اس لیے کہ مجھے دکھلایا گیا ہے کہ جہنم میں عورتوں کی اکثریت ہے۔‘‘عورتوں نے پوچھا: اللہ