کتاب: رمضان المبارک فضائل ، فوائد و ثمرات - صفحہ 204
مُنہ سے چباکر کوئی چیز بچے کو دینا یہی حکم منہ سے کسی چیز کو چبا کر نرم کرکے شِیر خوار بچے کو دینے کا ہے، یعنی اگر وہ چیز حلق کے نیچے نہیں جاتی تو روزہ برقرار رہے گا۔ حیض اور نفاس کا حکم جس عورت کو روزے کی حالت میں حیض آجائے، چاہے افطار سے چند لمحے پہلے ہی آئے تو اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا اور اس روزے سمیت سارے ایام حیض کے چھوٹے ہوئے روزوں کی بعد میں قضا ضروری ہے۔ ایامِ حیض میں حائضہ کے لیے روزہ رکھنا ممنوع ہے، جیسے نماز پڑھنا ممنوع ہے۔ اس حالت میں نماز تو اللہ نے بالکل ہی معاف کردی ہے، تاہم روزے معاف نہیں ہیں ، ان کی قضا بعد میں ضروری ہے۔ اسی طرح جب وہ صبح صادق سے پہلے پاک ہوجائے، یعنی اس کے حیض کا خون بند ہوجائے تو وہ نہائے بغیر سحری کھاکر روزہ رکھ سکتی ہے۔ تاہم نماز کے لیے غسل ضروری ہے، وہ سحری کھانے کے بعد غسل کرکے نماز پڑھ لے۔ یہی حکم نفاس والی عورت کا ہے، وہ بھی نفاس کی حالت میں روزہ نہیں رکھ سکتی اور نفاس سے پاک ہوتے ہی وہ روزہ بھی رکھے گی اور نماز بھی پڑھے گی، نماز اس کو معاف ہے اور روزوں کی قضا دے گی۔ قضائے رمضان میں اتنی تاخیر ہوجائے کہ دوسرا رمضان آجائے تو… حیض اور نفاس میں چھوڑے ہوئے روزوں کی قضا میں بلا جواز تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔ بعض عورتیں اتنی تاخیر کردیتی ہیں کہ دوسرا رمضان آجاتا ہے، پھر رمضان کے