کتاب: رمضان المبارک فضائل ، فوائد و ثمرات - صفحہ 201
منی، وہ زور دار پانی ہے جو شہوت پوری ہونے پر مرد کے ذکر سے جوش سے نکلتا ہے۔ یہ بھی از خود نکل جائے تو روزہ نہیں ٹوٹے گا، سُرعتِ انزال کے مریضوں کے ساتھ بعض دفعہ ایسا ہوسکتا ہے۔ جان بوجھ کر منی خارج کرنے سے روزہ ٹوٹ جائے گا البتہ قصدًا منی خارج کرنے سے مرد کا روزہ ٹوٹ جائے گا، اس لیے کہ روزے کی حالت میں اپنی جنسی شہوت اپنی عورت سے پوری کرنا ممنوع ہے، جیسے کھانا پینا ممنوع ہے۔ تو جس نے جان بوجھ کر منی خارج کی تو گویا اس نے اپنی شہوت پوری کرلی جو کہ روزے کی حالت میں ممنوع ہے۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ خالی بوسہ لینا تو ایسے ہے جیسے روزے کی حالت میں کُلّی کرلی جائے۔ ظاہر بات ہے، کُلّی سے روزہ نہیں ٹوٹے گا، اسی طرح خالی بوسے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا۔ لیکن اگر کلی کرتے وقت جان بوجھ کر پانی نگل لے گا توروزہ ٹوٹ جائے گا، اسی طرح بوسہ لیتے وقت جان بوجھ کر منی خارج کرے گا تو روزہ برقرار نہیں رہے گا۔ یہی حکم عورت کے لیے ہے، یعنی اگر وہ بھی جان بوجھ کر انزال کرے گی تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔ عورت کے دیکھنے یا اس کا تصور کرنے پر منی کا خروج اور اس کا حکم یہی حکم اس صورت کا ہے جب کسی شخص کی کسی عورت کے دیکھنے پر یا اس کا تصور کرنے پر منی نکل آئے، یعنی از خود نکل آئے تو روزہ فاسد نہیں ہوگا اور اگر وہ اس میں اتنی دلچسپی لے، جو اگرچہ ممنوع ہے،کہ اس کو لذت آنے لگے اور اس کی منی نکل