کتاب: رمضان المبارک فضائل ، فوائد و ثمرات - صفحہ 197
باب 6 رمضان اور عورتوں کے مخصوص مسائل روزوں کے مسائل میں مختصرًا عورتوں کے احکام بھی اگر چہ بیان ہوچکے ہیں ، تاہم یہاں قدرے تفصیل سے عورتوں سے متعلقہ مسائل کا ذکر کیا جاتا ہے تاکہ وہ مزید واضح اور نمایاں ہوجائیں ۔ بوس وکنار کی اجازت روزے کی حالت میں خاوند اپنی بیوی کا بوسہ لے سکتا ہے، اسی طرح اس سے بغل گیر بھی ہوسکتا ہے جس کو عربی، اردو میں معانقہ کرناکہتے ہیں ۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی حدیث میں ہے۔ ((کَانَ النَّبِیُّ صلي اللّٰهُ عليه وسلم یُقَبِّلُ وَ یُبَاشِرُ وَ ہُوَ صَائِمٌ وَ کَانَ أَمْلَکُمْ لإِرْبِہِ)) ’’نبی صلی اللہ علیہ وسلم روزے کی حالت میں بوسہ بھی لے لیا کرتے تھے اور مباشرت بھی کرلیتے تھے اور آپ اپنی حاجت پوری کرنے میں تم سب سے زیادہ اپنے (جذبات) پر قابو رکھنے والے تھے۔‘‘[1] یعنی آپ کو اپنے نفس اور جذبات پر پورا کنٹرول تھا اور یہ خطرہ نہیں تھا کہ آپ
[1] صحیح البخاري، الصوم، باب المباشرۃ للصائم، حدیث: 1927۔