کتاب: رمضان المبارک فضائل ، فوائد و ثمرات - صفحہ 196
18. قطع رحمی بھی دخولِ جنت میں مانع ہے اسی طرح قطع رحمی کا جرم ہے، یعنی رشتے داروں سے رشتے ناطے توڑ لینا، ان سے بدسلوکی کرنا اور ان سے تعلق قائم نہ رکھنا۔ ایسے شخص کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( لَا یَدْخُلُ الْجَنَّۃَ قَاطِعُ رَحِمٍ)) ’’قطع رحمی کرنے والا جنت میں نہیں جائے گا۔‘‘[1] اللہ تعالیٰ ہمیں ان تمام اعمال سے بچائے جو جنت میں جانے سے رکاوٹ بن سکتے ہیں اور ایسے اعمال کرنے کی توفیق سے نوازے جو ہمیں رحمت ومغفرت الٰہی کا مستحق بنادیں ۔ (آمین)
[1] صحیح مسلم، البر والصلۃ، باب صلۃ الرحم وتحریم قطیعتھا،حدیث: 2556۔