کتاب: رمضان المبارک فضائل ، فوائد و ثمرات - صفحہ 185
بھی ان آخری دس دنوں میں اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کے لیے ذکر وعبادت اور توبہ واستغفار کا خوب خوب اہتمام کرنا چاہیے۔ 9. لیلۃ القدر کی خصوصی دعا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: اگر مجھے معلوم ہو جائے کہ یہ لیلۃ القدر ہے تو میں کیا پڑھوں ؟ آپ نے فرمایا:یہ دعا پڑھو: ((اَللّٰہُمَّ إِنَّکَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّي)) ’’اے اللہ! تو بہت معاف کرنے والا ہے، معاف کرنا تجھے پسند ہے، پس تو مجھے معاف فرما دے۔‘‘[1] 10. رمضان المبارک میں عمرہ کرنا رمضان المبارک میں عمرہ کرنے کی بھی بڑی فضیلت ہے۔ نبیٔ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک عورت سے فرمایا: ((فَإِذَا کَانَ رَمَضَانُ اعْتَمِرِی فِیہِ، فَإِنَّ عُمْرَۃً فِي رَمََضَانَ حَجَّۃٌ))[2] اور بخاری کی دوسری روایت میں یہ الفاظ ہیں : ((حَجَّۃٌ مَعِیَ))[3]
[1] جامع الترمذي، الدعوات، باب في فضل سؤال العافیۃ والمعافاۃ،حدیث: 3513۔ [2] صحیح البخاري، العمرۃ، باب عمرۃ في رمضان، حدیث: 1782، وصحیح مسلم، الحج، باب فضل العمرۃ في رمضان، حدیث: 1256۔ [3] صحیح البخاري، جزاء الصید، باب حج النساء، حدیث: 1863۔